Online Admission form for 11th/12th Private Candidate
Application Tracking
- اپنا رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر ڈی ایم سی (DMC) کے مطابق متعلقہ خانوں میں درج کریں اور Submit کے بٹن پر کلک کریں۔
- اس کے بعد آپ کی تمام معلومات اسکرین پر نظر آ جائیں گی۔ موبائل نمبر اور شناختی کارڈ/فارم ب نمبر اورمستقل پتہ متعلقہ خانوں میں درج کریں۔
- آپ کو تمام مضامین کی فہرست نظر آئے گی۔ فہرست میں سے ان مضامین کا انتخاب کریں جن کا ایڈمیشن آپ کروانا چاہتے ہیں۔ آخر میں CONFIRM کے بٹن پر کلک کریں۔
- درخواست جمع ہوتے ہی آپ کو کمپیوٹرائزڈ بینک رسید کا بٹن نظر آئے گا، جس سے آپ کا بینک چالان ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ یہ چالان آپ NBP کی کسی بھی برانچ میں یا 1Link/1Bill کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں: پرانا یا مینوئل چالان قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ فیس کی تصدیق کے بغیر آپکی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
- اپنی درخواست کا فارم مقررہ وقت کے اندر، فیس کی رسید کی کاپی اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں۔
- پہلے سے جمع شدہ درخواست کی تفصیلات دیکھنے کے لیے "TRACK APPLICATION" کے بٹن پر کلک کریں۔
- موبائل نمبر درج کرتے وقت تصدیق کرلیں کہ نمبر اپنے اصل نیٹ ورک پر ہو (یعنی بغیر MNP والا نمبر، جس کا نیٹ ورک تبدیل نہ ہوا ہو)، ورنہ SMS کی وصولی میں مسئلہ پیش آسکتا ہے۔
- نوٹ: وہ تمام طلباء جنہوں نے 2025 میں صرف امپروومنٹ کا امتحان دیا تھا، یا اس سے پہلے امپروومنٹ کے لیے امتحان دیا تھا، یا جن کے کچھ پرچے رہ گئے تھے اور وہ 2025 میں امتحان میں شریک نہیں ہوئے، وہ داخلہ صرف مینول فارم کے ذریعے ہی حاصل کریں گے۔ جبکہ وہ طلباء جو سالانہ اوّل 2025 کے امتحان میں امپروومنٹ کے علاوہ شریک ہوئے ہیں، وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔